نابینا افراد پر پولیس تشددکیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب و آئی جی پولیس سے جواب طلب

نابینا افراد پر پولیس تشددکیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب و آئی جی پولیس سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد پر پولیس تشدد کے خلاف دائردرخواست پرحکومت پنجاب اورآئی جی پولیس پنجاب سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پر امن احتجاج کرنے والے نابینا افراد پرپولیس تشدد آئین پاکستان،بنیادی انسانی حقوق اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت نابینا اور معذور افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا حکم دے اور کوٹے پر عمل درآمد کو یقنی بنانے کے بھی احکامات صادر کرے،سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جس پرعدالت نے حکومت پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب کوایک ماہ میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -