عمران خان کا جلسہ بھرپور تھا ، ملک بھر سے لوگ آئے ، قمر زمان کائرہ نے اعتراف کرلیا

عمران خان کا جلسہ بھرپور تھا ، ملک بھر سے لوگ آئے ، قمر زمان کائرہ نے اعتراف ...
عمران خان کا جلسہ بھرپور تھا ، ملک بھر سے لوگ آئے ، قمر زمان کائرہ نے اعتراف کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا جلسہ بھرپور تھا ، کوئی شک نہیں کہ ملک بھر سے لوگ اس جلسے میں شریک ہوئے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  عمران خان کے جلسے میں ملک بھر سے لوگ آئے ، اس میں کوئی شک نہیں، انہوں نے  15 دن  پہلے سے جلسے کی تیاری شروع کی ہوئی تھی ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ان کی حکومتیں ہیں ،، لوگوں کی آمد ہونی ہی تھی ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ  جلسے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، لڑائی پارلیمان کے اندر ہے ، سیاست کو سڑکوں پر کرنا چاہیں  گے تو الیکشن کا موقع ہوگا اور ہم وہ بھی ثابت کریں گے ، کیا بلاول بھٹو نے کم پاور شو کیا ، بلاول کراچی سے چلے  اور پورے سندھ میں استقبال کئے ، وہ لوگ ہماری ریلی کے ساتھ تو نہیں آئے ، ہماری ریلی آگے چلتی گئی ، جگہ جگہ لوگوں نے بھرپور استقبال کیا ، بلاول صاحب نے خطاب کیا اور آگے چل دئے ، اگر وہ مجمع بلاول صاحب کے ساتھ ہوتا یا اس سے آدھا بھی ہوتا تو اسلام آباد شہر میں جگہ  کم پڑ جاتی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -