عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں

عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد میں عمران خا ن نے بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم کیلئے جلسہ کرنا تھا لیکن ا سکی انتظامیہ نے اجازت نہ دی اور عمران خان کو جلسے میں جانے سے روکنے کیلئے تمام حربے استعمال کئے لیکن کپتان تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جلسے میں پہنچ گئے اور حکومت کیخلاف خوب برسے۔تاہم اب انتطامیہ نے ان کے خلاف دفعہ188کے تحت مقدمہ درج کرنے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔یاد رہے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا جس کے تحت کوئی بھی رکن اسمبلی جلسہ نہیں کرسکتا ہے صرف کارنر میٹنگ کی اجازت ہے۔

مزید :

صفحہ اول -