بلوچستان میں نئے قائد ایوان کے لیےکاغذات نامزدگی آج جمع ہوں گے
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان میں نئے قائد ایوان کے لیےکاغذات نامزدگی آج جمع ہوں گے، ،قائد ایوان کے لیےکاغذات نامزدگی شام 5 بجے تک جمع ہونگے۔
بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان کا انتخاب کل بروز جمعہ صبح 10بجے اسمبلی اجلاس میں ہوگا، کل شام کو گورنر بلوچستان منتخب وزیر اعلی ٰسے حلف لیں گے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عوامی پارٹی کے اپنے ارکان نے اپوزیشن ارکان کے ساتھ مل کر تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی ، اول اول تو جام کمال نے وزارت عظیٰ کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کیا اور تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کیلئے پر عزم رہے مگر اعتماد کا ووٹ لینے سے چند روز قبل انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر 65 کے ایوان میں سے 33 ارکان کے دستخط موجود تھے ۔