عبدالقدوس بزنجو اب سپیکر بلوچستان اسمبلی نہیں رہے ، گورنر نے استعفیٰ قبول کرلیا
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر بلوچستان نے سپیکر صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا استعفیٰ قبول کر لیا جس کے بعد وہ اب سپیکر بلوچستان اسمبلی نہیں رہے ۔
عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے تین روز قبل اپنا استعفیٰ گورنر کو ارسال کیا گیا تھا ، گورنر بلوچستان نے آج ان کا استعفیٰ قبول کرلیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جس کی حمایت 33ارکان نے کی تھی ، جام کمال نے اول اول تحریک کا مقابلہ کرنے کے کہا لیکن بعد ازاں رائے شماری سے کچھ دن قبل وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔
جمال کمال کے بعد عبدالقدوس بزنجو نے بھی اپنا استعفیٰ گورنر کو ارسال کیا جو آج منظور کرلیا گیا۔ عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا امکان ہے ۔