عبدالقدوس بزنجو نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی تیار کر لئے 

عبدالقدوس بزنجو نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی تیار کر ...
عبدالقدوس بزنجو نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی تیار کر لئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عبدالقدوس بزنجو سپیکر بلوچستان کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد وزارت اعلیٰ کے امیدوار بن گئے ، عبدالقدوس بزنجو  نے سپیکر بلوچستان کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے تیار کر لئے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ابھی تک کوئی دوسرا امیدوار سامنے نہیں آیا ، لیکن کاغذات جمع کرانے کے وقت میں ایک گھنٹہ باقی ہے اور سیاست میں ایک گھنٹے میں بہت کچھ بدل بھی سکتا ہے ، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بلا مقابلہ جیت جاؤں ۔

ان کا کہنا تھا کہ جام کمال کا مشکور ہوں کہ انہوں نے پارٹی کو بچانے کیلئے استعفیٰ دیا ، اب منانے کے لئے کوئی نہیں رہ گیا ، وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے کے بعد باتیں نہیں عملی کام نظر آئے گا، اعتماد کرنے پر بلوچستان کی تمام پارٹیوں کا مشکور ہوں ۔
عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ سب کے مشور ے سے آگے چلیں گے ۔