صرف منتخب سٹیج ڈراموں میں کام کررہی ہوں ،ہنی شہزادی

صرف منتخب سٹیج ڈراموں میں کام کررہی ہوں ،ہنی شہزادی
صرف منتخب سٹیج ڈراموں میں کام کررہی ہوں ،ہنی شہزادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر ہنی شہزادی نے کہا کہ نہیں سٹیج پر کام کرنا اچھا لگتا ہے مگر وہ بے معنی سکرپٹ اور فحش جگتوں کا حصہ نہیں بن سکتیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ میں کئی سال سے ہیں اور صرف منتخب سٹیج ڈراموں میں کررہی ہوں ۔ہنی شہزادی نے مزید بتایاکہ سٹوڈیوز اب دوبارہ آباد ہونے شروع ہوچکے ہیں جو پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے خوش آئندہے۔اس سے فلموں کا مستقبل کافی روشن نظر آرہاہے ۔
مجھے خوشی ہوگی کہ میں بھی اس ترقی کا حصہ بنوں معیاری فلموں میں کام کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ سفارشی اداکارؤں میں شامل نہیں ‘ اپنے کام کی وجہ سے مقام حاصل کیا ہے اب تک سینکڑوں ڈراموں میں کام کیا مگر اصولوں کا ساتھ نہیں چھوڑا یہی وجہ ہے کبھی پابندی کا شکار نہیں ہوئی۔ہنی شہزادی نے کہا کہ سٹیج انڈسٹری میں آگے بڑھنے کے بہت زیادہ مواقع ہیں اور میں ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کو ترجیح دوں گی کیونکہ جس طرح میرے کام کو سٹیج پر پسند کیا جاتا ہے ۔

مزید :

کلچر -