صوابی میں بدقماش عناصر کیخلاف مشترکہ کارروائی ،35گرفتار

صوابی میں بدقماش عناصر کیخلاف مشترکہ کارروائی ،35گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ) صوابی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران 35مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا.ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی قیادت میں جمعرات کی علی الصبح ضلعی پولیس ،پاک آرمی،سی ٹی ڈی،ایلیٹ فورسز،آرآر ایف ،بی ڈی ایس سکواڈاور دیگر قانونی نافذ کرنے والے اداروں نے علاقہ گدون ملک آباد میں ڈی ایس پیز صوابی چاروں سرکلز دہشت گردی سے متاثرہ علاقہ ملک آباد، چینوں درہ، وچہ درہ ،بیسک درہ،سر گھڑے، بیتاہ،تور گٹ،سولے گٹ، بیکڑوں، اور دیگر ملحقہ پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کی گئی ،دوران سرچ اپریشن میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی ،35مشکوک افراد کو حراست میں لیکر ریکارڈ شفاف ہونے پر چھوڑ دئیے گئے ،جبکہ لیڈیز کنسٹیبلز کے ہمراہ 130گھروں کی سرچ کی گئی،تقریباً 200سے زائد پاک آرمی اور بھاری ضلعی پولیس نے دوران سرچ اپریشن کئی فرادمشکوک افراد کی بذریعہCRVSاور40گاڑیوں کو بذریعہ vvsچیکنگ اور تصدیق کی گئی کئی کرایہ داران،اور جرائم پیشہ افراد کو سہولت دینے پر ان کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی .