اب تک جتنا بھی کام کیا اس سے مطمئن ہوں،مون پرویز
لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ مون پرویزنے کہا ہے کہ گلوکاری کے شعبے میں نور جہاں کو اپنا روحانی استاد مانتی ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سٹیج شوز میں بھی مصروف ہوں اور لائیو گانے کو ترجیح دیتی ہوں اور دن بدن میرے پرستاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اورمیر ی بھی یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں شائقین کی امنگوں کے مطابق ہی پر فارم کر وں اور گلوکاری کے شعبے میں نور جہاں کو اپنا روحانی استاد مانتی ہوں ہمیشہ میری کوشش رہی ہے کہ میں ایسی پرفارمنس کا مظاہر ہ کروں جسے شائقین پسند کریں میں محنت پر یقین رکھتی ہوں ۔
اور اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے مطمئن ہوں۔