پاکستان اور آئی ایم ایف وفد میں مذاکرات کا پہلا دور مکمل

پاکستان اور آئی ایم ایف وفد میں مذاکرات کا پہلا دور مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد کے درمیان پہلے روز کے مذ ا کرات مکمل ہوگئے، بات چیت کا یہ سلسلہ ایک ہفتے تک چلے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا وفدگزشتہ روز اسلام آباد پہنچا ، جو ایک ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گا ،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہوگئے ہیں جس کے دوران پا کستا ن کی معیشت کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکر ا ت میں آئی ایم ایف مشن کی سربراہی ہیرالڈ فنگر کررہے ہیں جبکہ پاکستانی وفد میں سیکریٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری اقتصادی امو ر شامل ہیں۔آئندہ ایک ہفتے کے دوران آئی ایم ایف وفد کی خزانہ، تجارت، توانائی، پیٹرولیم، سرمایہ کاری اور ایف بی آر حکام سے مذاکرا ت ہوں گے۔واضح رہے پاکستان کو رواں سال 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت درکار ہے، تاہم پاکستان نے تاحال آئی ایم ایف سے بیل آ ؤ ٹ پیکج کی درخواست نہیں کی۔گزشتہ دنوں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے عرب نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا پاکستان کو ایسی کسی ایمرجنسی کا سامنا نہیں کہ اسے بیل آؤٹ پیکج کیلئے آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے۔ان کا کہنا تھا ہم نے درآمدات نہیں روکیں اور نہ ہی مالیاتی پا بندیاں لگائی ہیں۔تاہم وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں بہتر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے اور جلدبازی یا ایمرجنسی میں فیصلے نہیں کر نے چاہئیں،27 ستمبر کو آئی ایم ایف سٹاف مشن کے شیڈول دورہ پاکستان کے حوالے سے اسد عمر نے کہاہم ان کیساتھ بات چیت کر ر ہے ہیں، لیکن یہ بات چیت قرض کیلئے نہیں ، ہمارا مقصد یہ ہے اگر کسی مرحلے پر ہم اْن سے رابطہ کریں تو اس سے پہلے ہم اپنا ہوم ورک کر لیں۔

مزید :

صفحہ اول -