صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ

صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختو نخوا کے وزیرزراعت، لائیوسٹاک و ماہی پروری محب اللہ خان نے زرعی یونیورسٹی پشاورکا دورہ کیا۔ اس موقع پرسیکرٹری زراعت اکبرخان، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرنورپیاؤخان، ڈی جی لا ئیو سٹا ک تو سیع ڈاکٹر شیر محمد، ڈی جی لا ئیو سٹا ک ریسر چ میرزاعلی خا ن ، ڈی جی فیشر یز ڈاکٹر خیسرو کلیم، ڈی جی زراعت تو سیع محمد نسیم ، ڈی جی زراعت ریسرچ نو ید اختر، ڈی جی زرعی انجئیر نگ محمود جا ن با بر ، فیکلٹی ڈینز، پروفیسرز اور یونیورسٹی کے انظامی افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر کوزرعی یونیورسٹی پشاور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوران وزیرزراعت نے زرعی یونیورسٹی کی کا ر کر دگی کو سراہتے ہو ئے کہاکہ ملک کی ترقی کی خاطر تمام شعبے آپس میں بہتر کوارڈینشن رکھیں۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے 100 روزہ پلان پر کام تیز ی سے جا ری ہے۔اُنہوں نے تعلیم کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے تا کید کی کہ درس و تدریس اور تحقیق میں مزید بہتری لائی جائے اور سکالرمقامی سطح پرتحقیق پرتوجہ دیں اتا کہ ان کی محنت ہماری قوم اور ملک کے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو ۔اُنہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت زراعت کے شعبے کوترقی دینے میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔ اُنہوں نے یونیورسٹی میں جاری پروگراموں کو سراہتے ہوئے کہاکہ حکومت یونیورسٹی کی ترقی میں مکمل تعاؤن کریگی۔ پروفیسر ڈاکٹرنور پیاؤ خان نے صوبائی وزیر، سیکرٹری زراعت سمیت دیگر افسران کا یو نیو رسٹی کا دورہ آنے پر شکر یہ ادا کیا اور کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ ہرشعبہ کی ترقی پردن رات محنت کررہی ہے جسکی وجہ سے ادارے نے تعلیمی میدان میں انقلابی تبدیلیاں لائی ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ یونیورسٹی درس و تدریس میں مزید بہتری لانے کی کوشش کررہی ہے جس کے لئے منصوبہ بندی ہورہی ہے۔