ملالہ یوسف زئی ایشیا کے 100 ذہین ترین افراد میں شامل

ملالہ یوسف زئی ایشیا کے 100 ذہین ترین افراد میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سنگاپور(صباح نیوز) اگرچہ پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کو دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر اعزازات بھی حاصل ہیں۔تاہم اب انہیں مزید ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا۔سنگاپور کے نشریاتی ادارے ایشین ایج کے تحت شائع ہونے والے میگزین ایشین جیوگرافک میگزین نے ملالہ یوسف زئی کو برصغیر کے 100 ذہین ترین افراد میں شامل کیا ہے۔ایشین جیوگرافک میگزین ہر سال صنعت، کھیل، شوبز، سماج، سیاست اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں کے ان ایشیائی افراد کی فہرست مرتب کرتا ہے، جن کا سماج میں اثر اور کردار ہوتا ہے۔میگزین نے 2017 کے ایشیا کے ذہین ترین افراد یعنی آٹ اسٹینڈنگ پیپل آف 2017 لسٹ کا اجرا کردیا، جن میں پاکستان، بھارت، سنگاپور، چین، ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور جاپان سمیت کئی ایشیائی ممالک کے افراد شامل ہیں۔
ملالہ یوسف

مزید :

صفحہ اول -