آزادکشمیر کے عوام پاکستان کے بلاتنخواہ سپاہی ہیں،میراکبرخان
مظفرآبا د(سٹی رپورٹر)آزادجموں وکشمیر کے وزیرجنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کے بلا تنخواہ سپاہی ہیں جو پاکستان کے قیام سے لیکر آج تک دفاع پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن تحریک آزادی کشمیر کی نگہبان ہے اور مظلو م کشمیر ی عوام کی مکمل آزادی تک ان کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی اور کشمیر یوں کی مکمل آزادی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کشمیر آتش فشاں کی طرح سلگ رہا ہے اگر یہ پھٹ گیا تو اس کی لپیٹ میں پوری دنیا آجائے گی بھارت کشمیر میں مظلوم کشمیر یوں پر ظلم وستم کے پہاڑ ڈھارہا ہے اور کشمیریوں کی آزادی کے حوالے سے اقوام متحدہ میں منظور شدہ قراردادوں سے انحراف کررہاہے اور آئے روز مختلف ڈراموں کے ذریعے پاکستان کے خلاف الزامات لگا رہا ہے لیکن یہ ڈرامے پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکے ہیں جبکہ بھارت جنوبی ایشیاء میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے بھا رتی حکمران پاکستان میں عدم استحکام کی کوشش کررہا ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا بھارت اقوام متحدہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر مظلو م اور بے سہار ا معصوم کشمیر یوں پر ظلم ڈھارہا ہے جس کا اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہیے مسئلہ کشمیر پر ہندوستان کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں اورعوام متحد ہیں اور کسی بھی بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کشمیر قوم کے حوصلے بلند ہیں برہان مظفر وانی شہید کشمیریوں کاہیرو ہے اس کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں نہی روح پھونکی ۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات نے اپنے آفس چیمبر میں صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا کہ اگر بھارت نے آزادکشمیر یا پاکستا ن پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو کشمیر ی قوم اپنی بہاد رفو ج کے شیر دل کمانڈر جنرل قمر باجوہ کی قیاد ت میں بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھائے گی کہ رہتی دنیا تک ہندوستان کی افواج پاکستان پر حملہ کا کبھی نہیں سوچے گی انھوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے معرض وجود میں آیا ہے اللہ کے فضل وکرم سے ہمیشہ قائم رہے گا انھوں نے کشمیر کی موجود صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وستم جاری ہے جس پر عالمی برداری کو نوٹس لینا چاہیے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری تشدد بند کروانے میں اپنا کردار ادا کر نا چاہیے ۔