جماعت اسلامی اور جمہوری وطن پارٹی میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ

جماعت اسلامی اور جمہوری وطن پارٹی میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ
جماعت اسلامی اور جمہوری وطن پارٹی میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی اور جمہوری وطن پارٹی نے انتخابات کے بر وقت انعقاد کو ملک کے لیے نا گزیر قرار دے دیا ہے۔امیر جماعت اسلامی منور حسن اور جمہور وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی کے درمیان ملاقات ہو ئی جس میں ملکی موجو دہ صورتحال سمیت انتخابات میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ پر بات ہوئی ۔اس موقع پر منور حسن نے کہا کہ نگران حکومت نا جانے کس بات کا انتظار کر رہی ہے ،وہ کل جماعتی کانفرنس بلا کر شفاف اور منصفانہ انتخابات کے لیے راہ ہموار کریں ۔طلال بگٹی نے کہاکہ بعض نا دیدہ غیر جمہوری قوتیں انتخابات کو سبوتاژ کر نے کی کوششیں کر رہی ہیں لیکن جمہوریت پسند قوتیںان کی سازش ناکام بنا دیں گی۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی اور دو سے تین روز میں فیصلہ کر لیا جائے گا ۔

مزید :

کوئٹہ -