سعودی عرب سے مزید 100 پاکستانی بے دخل‘وطن پہنچنے پر ضروری کارروائی کے بعدگھروں کو جانے کی اجازت

سعودی عرب سے مزید 100 پاکستانی بے دخل‘وطن پہنچنے پر ضروری کارروائی کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( آن لائن) سعودی حکومت نے 100 مزید پاکستانیوں کو اپنے ملک سے بے دخل کرتے ہوئے سعودی ائر لائنزکی پرواز نمبر 3090 کے ذریعے پاکستان بھجوا دیا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بے دخل ہونے والے پاکستانیوں کو ضروری کارروائی کے بعد گھروں کو بھجوا دیاگیا۔ ایف آئی اے کے امیگریشن کے عملے کو بے دخل پاکستانیوں نے بتایا کہ سعودیہ کی جیلو ں میں تاحال ہزاروں پاکستانی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔ حکومت اُن کی رہائی کے لئے فوری اقدام اٹھائے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ قانونی طور پر سعودیہ گئے تھے مگر سعودی حکومت نے انہیں بغیر سنے پہلے 3ماہ قید کیے رکھا اس کے بعد ڈی پورٹ کردیا۔ سعودی حکام و اہلکار صرف عربی زبان میں بات کرتے اور سمجھتے ہیں جس سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید :

علاقائی -