بورڈ آف ریونیو، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ٹیکس کیلئے 20فیصد زیادہ ریونیو ریکوری ٹارگٹ مختص

بورڈ آف ریونیو، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ٹیکس کیلئے 20فیصد زیادہ ریونیو ریکوری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (عامر بٹ سے)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مالی سال 2015-16کے مقابلے میں 2016-17 میں ڈائریکٹ ٹیکس،سیلز ٹیکس،کسٹم اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ٹیکس کے لئے 20فیصد زیادہ ریونیو ریکوری ٹارگٹ مختص کر لیا گیا ،ایف بی آر کی جانب سے 2ارب 10کروڑ 50لاکھ کی ریکارڈ ریکوری ، موجودہ مالی سال میں 20فیصد زیادہ ٹارگٹ کے حصول کے لئے حکمت عملی وضع کر لی گئی ہے۔ریکارڈ ریکوری حکومتی خزانے میں جمع کروائیں گے۔ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پچھلے مالی سال 2015-16میں 2ارب 10کروڑ اور 50لاکھ کی ریکارڈ ریکوری حکومتی خزانے میں جمع کروائی گئی جو کہ مختص کر دہ ریکوری ٹارگٹ سے 10فیصد زیادہ بنتی ہے جبکہ مالی سال 2016-17میں ریکوری ٹارگٹ کو 20فیصد بڑھا کر اس کو حاصل کرنے کے لئے حکمت عملی بھی وضع کر کے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔ایف بی آر نے ڈائریکٹ ٹیکس (ڈی ٹی) کی مد میں 809ملین کا ٹارگٹ مختص کیا تھا جس 10فیصد کی شرح کے اضافے کے ساتھ 908ملین روپے ریکوری کرکے پورا کر لیا گیا ہے جبکہ موجودہ مالی 2016-17میں ڈائریکٹ ٹیکس کی مد ریکوری ٹارگٹ 1000.9ملین روپے مختص کیا گیا ہے اسی طرح سیل ٹیکس (ایس ٹی)کی مد میں پچھلے مالی سال 2015-16مختص کر دہ 898ملین روپے ریکوری ٹارگٹ میں سے کامیابی کے ساتھ 970ملین روپے کا ٹارگٹ 103فیصد اضافے کے ساتھ حاصل کیا اور مالی سال 2016.17میں 20فیصد اضافے کے ساتھ 1013ملین روپے کا ریکوری ٹارگٹ مختص کیا اسی طرح فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ٹیکس(ایف ای ٹی ڈی) کی مد میں مالی سال 2015-16میں مختص کردہ 177 ملین روپے کا ٹارگٹ 7فیصد اضافے کے ساتھ کامیابی سے حاصل کیا اور مالی سال 2016-17کے لئے 20فیصد اضافے کے ساتھ210ملین روپے کا ٹارگٹ مختص کیا جبکہ کسٹم کی مد میں مالی سال 2015-16کی مد میں مختص کردہ 277روپے کا ٹارگٹ 129فیصد اضافے کے ساتھ 360ملین روپے پورا گیا اور مالی سال 2016-17میں 20فیصد اضافے کے ساتھ کسٹم ٹیکس ریکور کرنے کا ٹارگٹ مختص کیا گیا ہے ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے پچھلے مالی سال 2015-16میں اچھی کاکردگی کے ساتھ اپنے مختص کردہ ریکوری ٹارگٹ کو کامیابی سے حاصل کرکے اپنی محنت اور کارکردگی کا لوہا منوایا ہے ہے ہم نے ڈائریکٹ ٹیکس میں 15اعشاریہ 4۔سیلز ٹیکس میں 18اعشاریہ 2۔فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ٹیکس میں 12اعشاریہ 2اور کسٹم ٹیکس میں 32اعشاریہ 2کے گروتھ ریٹ کے حساب سے اپنے ٹارگٹ کو حاصل کرکے حکو متی خزانے میں جمع کروایا ہے اور انشاء اللہ موجودہ مالی سال 2016-17میں سابقہ گروتھ ریٹ سے بھی زیادہ کی شرح سے ریونیو اکٹھا کریں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -