اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کا پہلی ششماہی کے مالی نتائج کا اعلان
کراچی(پ ر)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ نے 2024ء کی پہلی ششماہی کے لیے اپنے مالی نتائج کا اعلان کا اعلان کر دیا ہے۔ بینک کا قبل از ٹیکس منافع 29فیصد بڑھ کر 49.3 بلین روپے ہو گیا۔ مجموعی طور پر آمدنی میں اضافہ 24 فیصدتھا، جب کہ کلائنٹ کی آمدنی میں سال با سال کی بنیاد پر 23فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ تمام شعبوں کی جانب سے مثبت حصہ تھا۔بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریحان شیخ نے کہاکہ 2024ء کی پہلی ششمالی کے نتائج کاروبار کے مضبوط بنیادی اُصولوں اور اپنے کاروبار کو تبدیل کرنے اور بڑھانے کے لیے پچھلے چندسالوں میں کیے گئے اقدامات کا ثبوت ہیں۔یہ نتائج ہماری اسٹریٹجک ترجیحات کو پورا کرنے کی جانب ایک واضح راستہ بھی ظاہر کرتے ہیں۔ کلائنٹس کے تاثرات کو اپنی پیشکشوں میں شامل کرتے ہوئے بہترین طریقوں کو اپنانے اور گروپ کی مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارا ڈیجیٹل تبدیلی کا سفر جاری ہے۔