کوٹ مٹھن، عمر کوٹ، شاہوالی میں گیس فراہمی کامنصوبہ فائنل

  کوٹ مٹھن، عمر کوٹ، شاہوالی میں گیس فراہمی کامنصوبہ فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)وفاقی حکومت نے ایم این اے (این اے 195)سردار ریاض محمود خان مزاری اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد خان مزاری کے مطالبہ پرکوٹ مٹھن، عمر کوٹ اور شاہوالی میں گیس کی فراہمی کے منصوبہ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے جس پر تقریباً ساڑھے تین ارب روپے لاگت آئے گی ان خیالات کا ا ظہار مزاری گروپ کے میڈیا ایڈوائزر (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

سردار اطہر علی خان مزاری ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد خان مزاری نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کرکے ان کو این اے 195راجن پور کے مسائل سے آگاہ کیا اور میگا پراجیکٹ جن میں حلقہ میں سوئی گیس کی فراہمی، راجن پور میں یونیورسٹی کے قیام کی منظوری اور شیخ خلیفہ برج کی جلد تکمیل کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ وفاقی وزارتوں کو ضلع راجن پو میں یونیورسٹی کے قیام اور شیخ خلیفہ برج کو مکمل کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی او رسوئی گیس کی فراہمی کے لئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی سردار اظہر خان مزاری نے مزید بتایا کہ ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد خان مزاری نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی سے ایک میٹنگ کی جس میں وفاقی حکومت نے کوٹ مٹھن، عمر کوٹ اور شاہوالی میں گیس کی فراہمی کے منصوبہ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے جس پر تقریباً ساڑھے تین ارب روپے خرچ ہونگے وفاقی وزارت نے اس سلسلہ میں ابتدائی سروے کے لئے پچاس کروڑ روپے بھی جاری کر دئے ہیں انہوں نے بتایا کہ سروے ٹیم 2 جنوری کو کوٹ مٹھن،عمر کوٹاور شاہوالی جاکر ابتدائی سروے کرے گی انہوں نے بتایا کہ روجہان میں دوارب کی لاگت سے سوئی گیس کی فراہمی کامنصوبہ تکیل کے مراحل میں ہے اس منصوبہ کا افتتاح چند روز میں ہوگا اس کے بعد روجہان میں گیس کے میٹروں کی تنصیب شروع ہو جائے گی کوٹ مٹھن میں ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری کی کوششوں سے بجلی کے نئے فیڈر کا افتتاح کر دیا گیا ہے جبکہ کوٹ مٹھن میں بجلی کے علیحیدہ گرڈ کامنصوبہ بھی آخری مراحل میں ہے سردار اطہر علی خان مزاری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ مزاری گروپ سابق وزیر اعظم پاکستان سردارمیر بلخ شیر مزاری کی قیادت میں علاقہ میں فلاح وبہبود کے منصوبوں کی تکمیل اور عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہے۔
فائنل