کینیڈا، 28کروڑ کے فراڈ میں مکاؤ کا شہری گرفتار
اوٹاوہ(آئی این پی)مکاؤ میں جوئے کے مرکز میں کینیڈا کے شہری کو ایک انٹرٹینمنٹ کمپنی سے 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا مبینہ فراڈ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس کا کہنا تھا کہ چینی نژاد 61سالہ شہری کو جعلی دستاویزات دکھا کر کمپنی کے اکاؤنٹ سے رقم ٹرانسفر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔حکام نے معاملے میں ملوث کمپنی یا بینک کا نام ظاہر نہیں کیا۔