کوئی سرکاری افسر ذاتی حیثیت میں حکومتی معاملہ پر اپیل دائر نہیں کر سکتا،بنچ لاہور ہائیکورٹ
لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہورہائی کورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ نے قرار دیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری افسر ذاتی حیثیت میں حکومتی معاملے پر اپیل دائر نہیں کر سکتا۔ فاضل بنچ نے یہ آبزرویشن سیکرٹری صحت پنجاب کی خالد محمود وغیرہ کے کنٹریکٹ سے متعلق اپیل مسترد کرتے ہوئے دی ۔ عدالت نے قرار دیا کہ موجودہ معاملے میں صوبائی حکومت کو اپیل دائر کرنی چاہیے تھی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بھی اپیل کے قانونی طور پر مستند ہونے کے بارے میں عدالت کو آگاہ نہ کر سکے، صرف صوبائی حکومت ہی اپنے معاملات کی ذمہ دار ہے، اپیل غیر متعلقہ فرد کے ذریعے دائر کی گئی، اس لئے مسترد کی جاتی ہے۔
بنچ لاہور ہائیکورٹ