سب جانتے ہیں تحریک انصاف کس کی پیدا وار ہے ،قوم جلد حساب لے گی

سب جانتے ہیں تحریک انصاف کس کی پیدا وار ہے ،قوم جلد حساب لے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء طلال چودھری نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ تحریک انصاف کس کی پیدا وار ہے در حقیقت پی ٹی آئی کی حکومت مرکز میں بھی اور پنجاب میں بھی ہر محاذ پر فیل ہو چکی ہے ۔اور وہ خود کو زندہ رکھنے کیلئے کبھی وہ پیپلز پارٹی پر الزام لگاتی ہے اور کبھی مسلم لیگ ن اور کبھی عوام پر وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگوکر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نان ایشوز پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور جن ایشوز پر حکومت کو کام کرنا چائیے وہ ان سے دور ہے اور اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے وزیر اعظم کا رویہ اپوزیشن لیڈر سے بھی بدتر ہے ۔وہ خود کو وزیر اعظم نہیں اپوزیشن کے رہنماء کے طور پر پیش کر رہے ہیں ۔جو کہ باعث شرم ہے بہت جلد قوم ان سے حساب لے گی ۔
طلال چودھری

مزید :

صفحہ اول -