پولیس کو عوام دوست بنانے کیلئے اصلاحات کی جائیں ،انتخاب سوری

پولیس کو عوام دوست بنانے کیلئے اصلاحات کی جائیں ،انتخاب سوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ پولیس کو عوام دوست بنانے کیلئے اصلاحات کی جائیں ۔پولیس چیف امیر شیخ کی جانب سے کراچی کو کرائم فری بنانے کاعزم قابل قدر ہے ۔مختلف تھانوں پر بھیس بدل کر چھاپے اورپولیس کی اصلاح کی کوششیں مستحسن اقدام ہے۔اس سے پو لیس کی خامیاں دور کرنے اورعوام کا اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز کو اپنے ایک بیان میں کیا۔انتخاب عالم سوری نے کہا کہ کراچی کو طویل عرصے سے اسٹریٹ کرائمز اوردیگر جرائم کا سامنا ہے ،جبکہ پولیس کی جانب سے تلاشی کے بہانے شہریوں کو تنگ کرنے ،تھانوں میں مقدمات کے اندراج میں بھی بڑھ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جنہیں حل ہونا چاہیے۔عام شہر ی تھانوں میں اپنے مسائل کے حل کیلئے جاتے ہوئے کتراتے ہیں۔تھانوں میں شہریوں کو تحفظ کا احساس ہو اس کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے ،انتخاب رعالم سوری نے کراچی پولیس چیف کے کردار کو سراہا اور کہا کہ کراچی چیف کی شہر کو کرائم سے پاک کربے کا عز قابل قدر ہے ،تھانوں کے اچانک دوروں ،پولیس اہلکاروں کی معطلی اورتنزلی سے شہریوں کو درپیش مشکلات میں مدد اورپولیس میں اپنے پیشے سے متعلق احساس ذمہ داری پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔