اسلام آبادہائیکورٹ،آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات ختم ،آئندہ سماعت پر دلائل طلب

اسلام آبادہائیکورٹ،آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات ختم ...
اسلام آبادہائیکورٹ،آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات ختم ،آئندہ سماعت پر دلائل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات ختم کر دیئے اور درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست کی سماعت کی،پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈار اور خرم شیرزمان کی جانب سے سکندر بشیر میمن بطور وکیل پیش ہوئے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ کیوںسیاسی کیس یہاں لاتے ہیں ،پارلیمنٹ کی سپرمیسی کو ہم نے مدنظر رکھنا ہے،عدالت کو مطمئن کریں کیا یہ پبلک انٹرسٹ کا کیس ہے ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ یہاں آ نے کی بجائے کسی تحقیقاتی ادارے کے پاس بھی جا سکتے ہیں ،ہائیکورٹ میں پہلے ہی بہت سے مقدمات زیرالتوا ہیں۔
عدالت نے کہا کہ سیاسی درخواست عدالت میں لیکر آئے ہیں ،یہ وقت ہے کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کیا جائے ،جولوگ جیل میں ہیں ہم نے ان کو ترجیح بنیاد پر سننا ہے۔
عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردیئے اوردرخواست قابل سماعت قراردیتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے۔
عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ مطمئن کرنا ہو گاکیس عوامی نوعیت کا ہے، ترجیحی بنیادوں پر کیوں سننا چاہئے ۔