ہائیکورٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو دی گئی ایمنسٹی سکیم پر تاحکم ثانی عملدرآمد روکد یا 

  ہائیکورٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو دی گئی ایمنسٹی سکیم پر تاحکم ثانی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو دی گئی ایمنسٹی سکیم پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا۔عدالت نے گرین ایریا پر قائم ہاؤسنگ سوسائٹیوں پر ہونیوالی تعمیرات بھی روکنے کا حکم دے دیا۔فاضل جج نے لاہور میں گرین لینڈ ایریاز پر 557 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعمیر کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست پر سماعت 2 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے اوروائس چیئرمین ایل ڈی اے کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ گرین ایریاز پر قائم سوسائٹیز میں ایک کھڑکی بھی نہ بنائی جائے۔دوران سماعت ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو حکم امتناعی والے اور فیصلہ شدہ سوسائیٹز کے کیسوں کی لسٹ فراہم کر دی۔ چیف جسٹس نے واضع کردیا کہ ایمنسٹی سکیم کے تحت دکانداری نہیں ہونی چاہے۔ ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم  کے بارے رپورٹ  عدالت میں پیش کی گئی ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔ درخواست گزارر نے موقف اختیار کیا ہے کہ گرین ایریاز میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی بھرمار ہوچکی ہے جس سے آلودگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت ایل ڈی اے سے وضاحت طلب کرے کہ انکے افسر کتنے کتنے سالوں سے سیٹوں پر براجمان ہیں۔زیادہ تر افسران ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر طویل عرصے سے تعینات ہیں۔ان ڈیپوٹیشن پر تعینات افسروں کے دور میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز  بنائی گئیں۔
 ایمنسٹی سکیم

مزید :

صفحہ آخر -