عوامی  نیشنل پارٹی کا بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا اعلان

عوامی  نیشنل پارٹی کا بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کی ...
عوامی  نیشنل پارٹی کا بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق صدرعوامی نیشنل پارٹی بلوچستان اصغر اچکزئی نے صدر بلوچستان عوامی پارٹی جام کمال خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے عوامی نیشنل پارٹی بی اے پی کی مکمل حمایت کرے گی اس حوالے سے ہم نے مرکزی قیادت کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے ،جس پر مرکزی قیادت کی جانب سے مثبت جواب دیا گیا ہے۔
اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال خان نے کہا کہ بی اے پی نے انتخابات کے بعد تمام جماعتوں سے رابطے کئے ہیں ،جس میں کچھ نے اپنی پانی پارٹی کی مرکزی قیادت سے مشاورت کا کہا ہے،اب بلوچستان کے معاملات بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے ،بی اے پی پر عوام نے اعتماد کیا انشاءاللہ عوام کے توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لئے ایک دو دن میں نام سامنے آ جائے گا،حکومت سازی کے بعد وفاق سے بہتر تعلقات بلوچستان کے مفاد میں ہے،اپنے فیصلوں کا اختیار ہے جو فیصلے کئے ہیں اس پر قائم ہیں اور رہیں گے۔