شاہد خاقان عباسی نےلمبے عرصے بعد’چھٹی‘ لے لی، تصویر شیئر

شاہد خاقان عباسی نےلمبے عرصے بعد’چھٹی‘ لے لی، تصویر شیئر
شاہد خاقان عباسی نےلمبے عرصے بعد’چھٹی‘ لے لی، تصویر شیئر
سورس: Twitter/@SKhaqanAbbasi

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکردو (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے طویل مدت بعد چھٹیاں لے کر پُرفضا مقام کی سیر کو نکل گئے جس کی تصدیق شیئرکرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’’ واقعی بہت لمبے عرصے بعد بالآخر گرمیوں کی  بریک لے لی ‘‘۔

شاہد خاقان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں ان کے عقب میں جہاز سے اترنے والے دیگر مسافر اور طیارہ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہد خاقان کی اس تصویر پر صارفین کے تبصرے جاری ہیں ، کسی نے لکھا کہ  ’کچھ لوگ اپنی گاڑی کے ساتھ تصویر لیتے ہیں شاہد خاقان صاحب پہلا شخص ہے جس نے اپنے جہاز کے ساتھ تصویر لی ہے‘۔