اتحادی جہازوں سے الحدیدہ کی جانب سفر سے گریز کی ہدایت گرائی جانے لگیں

اتحادی جہازوں سے الحدیدہ کی جانب سفر سے گریز کی ہدایت گرائی جانے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء(این این آئی)یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے میں مصروف عرب اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے الحدیدہ شہر پر انتباہی لیفٹس گرائے ہیں جن میں شہریوں کو ان کے اپنے مفاد میں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ الحدیدہ اور اردگرد کے علاقوں میں صرف انتہائی ضرورت کی صورت جائیں کیونکہ علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق باغی حوثی ملیشیا کی شہری آبادیوں میں واپسی پر نہتے شہریوں کو انتہا پسند گروپ انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے یمن کی قومی فوج کی الحدیدہ پیش قدمی متاثر ہو رہی ہے۔

آئینی حکومت کا تختہ الٹنے والے باغیوں نے الحدیدہ شہر چھوڑنے والے کئی خاندانوں کو گن پوائنٹ پر دوبارہ واپس لے آئے ہیں۔ نیز الجراحی ڈائریکٹوریت سے اب کی جانے نقل مکانی کرنے والے یمنی شہریوں کی 25 بسوں کو روک لیا گیا ہے۔تعز گورنری کی الراھدہ ڈائکٹری کے علاقے السرایا میں حوثیوں نے نقل مکانی کرنے والے متعدد افراد کو روک لیا ہے۔ کھلے آسمان تلے بھوکے پیاسے ان افراد میں بڑی تعداد معصوم بچوں، خواتین اور بزرگ لوگوں کی ہے۔ادھر حوثیوں نے الحدیدہ سے عدن نقل مکانی کرنے والے افراد کو تین دنوں سے روک رکھا ہے۔ یہ لوگ چالیس بسوں پر سوار قافلے کی شکل میں شہر سے انخلاء کر رہے تھے۔الحدیدہ سے مزید نقل مکانی روکنے کے لئے باغیوں نے شہر کی سڑکوں سمیت متعدد داخلی اور خارجی راستے بند کر رکھے ہیں جہاں سے پیدل جانے والوں کی بھی کڑی جانچ کی جاتی ہے۔باغیوں کی جانب سے عائد کڑی پابندیوں کے باوجود الحدیدہ اور گرد ونواح کے علاقوں سے اب تک تیس ہزار افراد اب، تعز اور صنعاء کی جانب نقل مکانی کر چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -