لوئر چترال، سیاح کی فائرنگ سے مارخو ر زخمی ہو کر دریا میں گرگیا

لوئر چترال، سیاح کی فائرنگ سے مارخو ر زخمی ہو کر دریا میں گرگیا
لوئر چترال، سیاح کی فائرنگ سے مارخو ر زخمی ہو کر دریا میں گرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لوئر چترال میں سیاح کی فائرنگ سے مارخو ر شدید زخمی ہوکرگرم چشمے کے مقام پر دریا میں جا گرا۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق ڈی ایف او وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ مارخور کو زخمی حالت میں دریا سے نکا ل لیا گیا ہے ، ملزم موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ڈی ایف او کا کہنا ہے کہ مار خور کو زخمی کرنے والے سیاح کے خلاف تھانہ چترا ل میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے اورا س کی گاڑی کا نمبر بھی ٹریس کرلیا گیا ہے۔
ڈی ایف او نے کہا ہے سیاح کو گرفتار کرنے کے لئے چترال کے تمام پولیس سٹیشن کو مطلع کر دیا گیا ہے اور گرفتار ی کے لئے تمام کوششیں بروئے کا ر لا رہے ہیں۔