” میری یہ پہلی شادی ہے اور تجربہ بھی نہیں لہٰذا۔۔۔ “محکمہ صحت خانیوال کے ملازم نے چھٹی کیلئے ایسی درخواست دیدی کہ پڑھ کر آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

” میری یہ پہلی شادی ہے اور تجربہ بھی نہیں لہٰذا۔۔۔ “محکمہ صحت خانیوال کے ...
” میری یہ پہلی شادی ہے اور تجربہ بھی نہیں لہٰذا۔۔۔ “محکمہ صحت خانیوال کے ملازم نے چھٹی کیلئے ایسی درخواست دیدی کہ پڑھ کر آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )شادی ہر مرد اور خاتون کی زندگی میں بہت اہم مرحلہ ہے اور اس مرحلے کو بخوبی انجام دینے کے لیے ہر لڑکا اپنی بھر پور کوشش کرتا ہے ۔نوکری پیشہ افراد شادی کے موقع پر اپنے اداروں سے چھٹیاں بھی حاصل کرتے ہیں تاکہ ان لمحات کو بھر پور طریقے سے گزارا جا سکے اور شادی کی تقریبات سے متعلق تمام تر ذمہ داریا ں بھی بخوبی طریقے سے ادا کی جا سکیں ۔اسی طرح ایک شخص نے اپنی شادی کے موقع پر اپنے ادارے سے چھٹی مانگنے کے لیے ایسی درخواست دے دی کہ پڑھ کر آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔
جہانیاں کا رہائشی غلام مرتضی محکمہ صحت کا ملازم ہے ،اس نے اپنی شادی کے موقع پر دفتر کو درخواست میں کہا کہ مودبانہ گزارش ہے کہ فدوی کی شادی خانہ آبادی اپریل کے مہینے میں مورخہ 6,7,8کو سرانجام ہونا قرار پائی ہے ۔فدوی کی یہ پہلی شادی ہے اور فدوی کے پاس تجربہ بھی نہیں ہے ۔لہذا محکمہ صحت اپنے مفید مشوروں سے بھی نوازے اور چھٹیوں سے بھی کیونکہ بندہ نے آج تک کوئی بھی چھٹی نہیں لی ہے ،فدوی کے برداری رسوم و رواج کے مطابق شادی سے پانچ روز قبل دولہا کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہ ہے اور شادی کے بعد فدوی کو بذات خود سنبھلنے کے لیے بھی ایک ہفتہ درکار ہے ۔مہر بانی فرما کر کل ملا کر 15یوم کی رخصت مورخہ 2/4/18تا16/4/18عنائت کی جائے ۔حضور کی سر آنکھوں پر نوازش و کرم نوازی ۔سوشل میڈ یا پر لوگ چھٹی کی اس درخواست کو دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوئے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -