ٹوبہ ٹیک سنگھ :بھائی کے ہاتھوں بہن کا قتل کیس ہائی پروفائل ڈکلیئرکردیاگیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ :بھائی کے ہاتھوں بہن کا قتل کیس ہائی پروفائل ڈکلیئرکردیاگیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ :بھائی کے ہاتھوں بہن کا قتل کیس ہائی پروفائل ڈکلیئرکردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھائی کے ہاتھوں بہن کا قتل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ہائی پروفائل ڈکلیئر کردیا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈی پی او، ایس پی اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو یکم اپریل کو طلب کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ افسران کو تفتیش اور شہادت اکٹھی کرنے سے  متعلق لائن آف ایکشن دیاجائےگا جبکہ محکمہ پراسیکیوشن جرائم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ماریہ بی بی کو سگے بھائی نےگلا دباکرقتل کیا، مقتولہ کا والد اور بھائی شریک ملزم ہیں جبکہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی نے بہن کا گلا دبا کر قتل کر دیا تھا اور رشتے دار سکون سے ویڈیو بناتا رہا۔

منظرعام پرآنے والی ویڈیو میں باپ اور ایک عورت بھی موجود ہے جو سکون سے قتل کا منظر دیکھتے رہے، قتل کے بعد لڑکی کی خاموشی سے تدفین بھی کر دی گئی تھی۔