” گوری سے شادی بھی کی لیکن نیشنیلٹی پھر بھی نہیں ملی حالانکہ .... “ دنیاوی حیلوں سے ناامیدکے لئے انتہائی اہم تسبیح

” گوری سے شادی بھی کی لیکن نیشنیلٹی پھر بھی نہیں ملی حالانکہ .... “ دنیاوی ...
” گوری سے شادی بھی کی لیکن نیشنیلٹی پھر بھی نہیں ملی حالانکہ .... “ دنیاوی حیلوں سے ناامیدکے لئے انتہائی اہم تسبیح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ)سر میں دس سال سے یورپ میں مقیم ہوں لیکن مجھے اب تک پیپر نہیں مل پارہے ،کوئی نہ کوئی رکاوٹ بن جاتی ہے ۔بہت سی کوششیں کرچکا ہوں ۔فی الحال دنیاوی مدد یا سفارش کوئی کام نہیں کررہی ۔ایک گوری سے شادی بھی کی ، لیکن اس میں فراڈ ہوگیا تھا میرے ساتھ ۔معلوم ہوا وہ لڑکی پہلے سے کئی تارکین کے ساتھ بیاہ کرچکی ہے ۔میں اب ایسا تجربہ نہیں کرنا چاہتا ۔پلیز ایسی تسبیح بتائیں جس کو پڑھنے سے میری مراد بھی پوری ہوجائے اور دل کو سکون بھی مل جائے (کامران احسن)
جواب ۔دعا ہے اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔آپ روحانی تسبیح چاہتے ہیں تو ایک کام لازمی کیجئے گا ،زیادہ سے زیادہ وقت باوضو رہنا شروع کردیں ۔یہ تسبیح کم ازکم دن میں تین سو بارتنہائی میں بیٹھ کر لازمی دل میں پڑھا کریں ۔یاحلیم یا علیم یا علی یا عظیم ۔۔۔اوّل آخر درودپاک لازمی پڑھیں۔ قانون اور قاعدہ کے مطابق نیشنیلٹی حاصل کرنے کی کوشش کریں ،انشا اللہ کامیابی ہوگی۔
(اپنے نام کی اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -