کراچی ،اسلامیہ کالج کی عمارت خالی کرانے کے لیے مہلت

کراچی ،اسلامیہ کالج کی عمارت خالی کرانے کے لیے مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے ایس ایچ او جمشید کوارٹرز کو اسلامیہ کالجز کی عمارتوں کو خالی کرانے کے لئے جولائی کے پہلے ہفتے تک مہلت دے دی۔سینئر سول جج شرقی کی عدالت میں اسلامیہ کالج کی عمارت خالی کرانے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں ایس ایچ او جمشید کوارٹرز کا کہنا تھا کہ کالج میں ان دنوں طلبہ کے امتحانات چل رہے ہیں امتحانات کا سلسلہ بارہ جون تک جارہی رہے گا الیکشن بھی ہونے والے ہیں۔ الیکشن ڈیوٹیز کی وجہ پولیس نفری الیکشن کی ڈیوٹیاں سرانجام دے گی طلبہ کے امتحانات ختم ہونے اور الیکشن ہونے تک خالی کرانے کے لئے مہلت دی جائے ۔عدالت نے ایس ایچ او جمشید کوارٹرز کو اسلامیہ کالجزکی عمارتوں کو خالی کرانے کے لئے جولائی کے پہلے ہفتے تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ واح رہے کہ درخواست میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود اسلامیہ کالج کی عمارت خالی نہیں کی گئی اداروں کی ڈی نیشنلائزیشن کے بعد سندھ حکومت نے کرایہ ادا نہیں کیا جبکہ عدالت نے صوبائی حکومت کو اسلامیہ کالج کی عمارت خالی کرنے کا حکم دیاتھا لیکن ابھی تک عمارت خالی نہیں کروائی جا سکی درخواست میں اسلامیہ آرٹس و کامرس کالج صبح و شام،سائنس کالجز کے پرنسپلز کو بھی فریق بنایا گیا تھا


Back to Conversion Tool