حکومت نے سلیم بیگ کو چیئر مین پیمرا مقرر کردیا

حکومت نے سلیم بیگ کو چیئر مین پیمرا مقرر کردیا
حکومت نے سلیم بیگ کو چیئر مین پیمرا مقرر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے سلیم بیگ کو چیئر مین پیمرا مقرر کردیا ۔سلیم بیگ انفارمیشن گروپ کے سینیئر افسر ہیں اور وزارت اطلاعات میں پی آئی او کے طور پرفرائض انجام دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ سرچ کمیٹی نے چیئرمین پیمرا کی تقرری کے لیے تین نام وزیراعظم بھجوائے تھے جن میں سے سلیم بیگ کے نام کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم کی جانب سے منظوری کے بعد سمری صدر مملکت کو بھجوائی گئی جنہوں نے اس پر دستخط کردیے۔چیئرمین پیمرا کی تقرری سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی گئی ہے، 5 رکنی سرچ کمیٹی نے چیئرمین پیمرا کے عہدے کیلئے 62 امیدواروں کے انٹرویو کیے۔سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے 3امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کیے تھے جس میں محمد سلیم بیگ کا نام سب سے پہلے تھا۔

مزید :

قومی -