اے این پی خیبرپختونخوا کا سینئر صحافی فخر الدین سید کی انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اے این پی خیبرپختونخوا کا سینئر صحافی فخر الدین سید کی انتقال پر دکھ اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پشاور کے سینئر صحافی فخر الدین سید کی کرونا کے باعث انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی ا س گھڑی میں صحافی برادری اور غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ٹوئیٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ ڈاکٹرز برادری،پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ صحافی برادری بھی کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں،کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے لڑتے آج پشاور کے صحافیوں نے اپنا ایک سینئر ساتھی کھو دیا ہے،مشکل کی اس گھڑی میں اے این پی پوری صٖای برداری کے ساتھ کھڑی ہے۔