اشفاق پرویز کیانی کے ’رخصتی ‘کے وقت لکی یونٹوں کے ذکرپر جنرل راحیل شریف اور وحیدکاکڑہنس پڑے

اشفاق پرویز کیانی کے ’رخصتی ‘کے وقت لکی یونٹوں کے ذکرپر جنرل راحیل شریف اور ...
اشفاق پرویز کیانی کے ’رخصتی ‘کے وقت لکی یونٹوں کے ذکرپر جنرل راحیل شریف اور وحیدکاکڑہنس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پا ک فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرزسے رخصتی کے وقت سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے لکی یونٹوں کے ذکر پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور جنرل ریٹائرڈوحیدکاکڑ ہنس پڑے ۔ روانگی کے وقت اشفاق پرویز کیانی نے خوشگوار موڈ میں کہاکہ اُن کی بٹالین کا عدد پانچ تھا اور جنرل راحیل شریف کی بٹالین کا عدد چھ ہے ۔ جنرل راحیل شریف نے بھی خوشگوارموڈ میں کہاکہ پانچ میں ایک شامل ہوگیاہے جس پر اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ پانچ کے بعد چھ کا عدد لکی ہوگا۔ سابق آرمی چیف کی بات ختم ہونے کے بعد تینوں نے ہنسی خوشی اپنی اپنی راہ لی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -