100دن قوم کو بہت مہنگے پڑے،خواجہ سعد رفیق

100دن قوم کو بہت مہنگے پڑے،خواجہ سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 100دن قوم کو بہت مہنگے پڑے ہیں‘ ریاست الزامات‘ جھوٹ اور جبر سے نہیں چل سکتی‘ نام نہاد انصاف کے نام پر جھوٹی انا کی جنگ ریاست کمزور بنا رہی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شہباز شریف نیب کی غیر قانونی حراست میں ہیں۔ شہباز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ٹارگٹ کرنے والے آئین ‘ قانون اور عدل سے کھیل رہے ہیں۔ گرفتاری پر بغلیں بجانے والے جلد اپنے کئے پر پچھتاتے نظر آئیں گے۔ تاریک انصاف مملکت کو تاریک راستوں پر لے کر جارہا ہے۔ ریاست الزامات‘ جھوٹ اور جبر سے نہیں چل سکتی۔ ملک کے لئے مرمٹنے والوں کی تضحیک بدقسمت روایت رہی ہے۔ نام نہاد انصاف کے نام پر جھوٹی انا کی جنگ ریاست کمزور بنا رہی ہے۔ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 100دن قوم کو بہت مہنگے پڑے ہیں۔ حکومت نے سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔ نالائقی‘ نااہلی اور شیخی خوری ٹریڈ مارک ہے۔
خواجہ سعد رفیق

مزید :

صفحہ اول -