سری لنکا کا 7ممالک کے لیے فری سیاحتی ویزوں کا اعلان

سری لنکا کا 7ممالک کے لیے فری سیاحتی ویزوں کا اعلان
سری لنکا کا 7ممالک کے لیے فری سیاحتی ویزوں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا نےبھارت سمیت سات ممالک کے شہریوں کو فری سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سری لنکا کے محکمہ امیگریشن کی جانب سے فری ویزے جاری کرنے کا فیصلہ ملک کے سیاحتی سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

یاد رہے اکتوبر میں سری لنکا کی کابینہ نے انڈیا، چین، روس، ملائیشیا، جاپان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے شہریوں کو فری سیاحتی ویزے جاری کا فیصلہ کیا تھا۔سری لنکا کے محکمہ امیگریشن کے مطابق فری آزمائشی بنیاد پر سیاحتی ویزے جاری کرنے کا سلسلہ 31 مارچ 2024 میں 30 دن کے لیے شروع کیا جائے گا۔سیاحوں کو فری ویزے پر 30 دنوں تک سری لنکا میں رہنے کی اجازت ہوگی۔