پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی نے پنجاب میں دفعہ 144 کےنفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
صدر پی ٹی آئی لائرز ونگ لاہور زبیر احمد کسانہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26 جولائی کو آئین اور قانون کےمطابق ریلی کی کال دی جس کے بعد پنجاب حکومت نے25 جولائی کو دفعہ 144 نفاذ کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نےبدنیتی کی بنیادپردفعہ 144 نفاذ کی، پنجاب حکومت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔صدر پی ٹی آئی لائرز ونگ زبیر احمد کسانہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب میں دفعہ 144 کےنفاذ کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔