عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اہل سنت متحد ہیں، علامہ مظہر سعید کاظمی

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اہل سنت متحد ہیں، علامہ مظہر سعید کاظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، جے یو پی کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی، سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی،جمعیت علماء پاکستان نور انی کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، نظام مصطفے پارٹی کے سربراہ الحاج محمد حنیف طیب نے میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ اہل سنت کی تمام جماعتیں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے ڈی چوک اسلام آباد میں جاری دھرنا کے شرکاء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔دھرنے کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اہل سنت متحد ہیں۔دھرنے کے خلاف حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ناقابل برداشت ہیں۔ ختم نبوت کا حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو سخت ترین سزائیں دی جائیں۔ امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔