عبدالقدوس بزنجو کا وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ایوان میں پہلا خطاب، تحریک میں ساتھ دینے والوں کیلئے اہم پیغام دیا

عبدالقدوس بزنجو کا وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ایوان میں پہلا خطاب، تحریک میں ...
عبدالقدوس بزنجو کا وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ایوان میں پہلا خطاب، تحریک میں ساتھ دینے والوں کیلئے اہم پیغام دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) عبدالقدوس بزنجو  بلوچستان کے وزیر اعلیٰ بن گئے ، وزیر اعلیٰ بننے کے بعد انہوں نے کہا کہ ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس تحریک میں میرا ساتھ دیا۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گا ، ہم نے بلوچستان کو بہتر طور پر چلانا ہے ، میں وفاقی حکومت عوام اور بیورو کریسی کے تعاون کے بغیر کچھ بھی نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف ان کی اپنی ہی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک عدم اعتماد ایوان میں جمع کرائی تھی جس کی حمایت 33 ارکان نے کی تھی ، رائے شماری سے پہلے ہی وزیر اعلیٰ مستعفی ہو گئے تھے ۔
عبدالقدوس بزنجو سپیکر بلوچستان کے عہدے سے مستعفی ہوئے اور وزارت اعلیٰ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، ان کے مد مقابل کوئی رکن اسمبلی نہ آیا ۔ آج انہوں نے ایوان سے 39ارکان کا اعتماد جیتا۔