بگٹی قبائل کے کمانڈروں سمیت 70 فراریوں نے ہتھیارڈال دیئے
جعفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئی میں بگٹی قبائل کی ذیلی شاخوں سے تعلق رکھنے والے70 فراریوں بشمول 15بڑے کمانڈروں نے آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہدکی موجودگی میں ہتھیار ڈالتے ہوئے خودکو قانون کے حوالے کردیا۔ سرنڈر ہونے والے فراری کافی عرصے سے ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث تھے۔
اس موقع پر ہتھیار ڈالنے والے فراریوں نے پُرامن شہری کی طرح زندگی گزارنے، ملک دشمن عناصرکا ساتھ نہ دینے اور آئندہ محب وطن بننے کا عہدکیا۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد نے ہتھیار ڈالنے والے فراریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا جو بھی فراری ہتھیار ڈال کرمحب وطن ہونے کا ثبوت دے گا ہم ان کے ساتھ ہیں اور ان کو ایک امن پسند شہری کی طرح زندگی گزارنے کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔