مہمند ایجنسی، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل امتیاز علی خان کے اعزاز میں الوداعیتقریب

مہمند ایجنسی، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل امتیاز علی خان کے اعزاز میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )مہمند ایجنسی، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل امتیاز علی خان کے اعزاز میں الوداعی تقاریب۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحدی دیہات اور ہیڈ کوارٹر غلنئی میں بہترین خدمات انجام دینے والے مہمند رائفلز 201 ونگ کے تبدیل ہونے والے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل امتیاز علی خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوی۔ جس میں ان کی جانب سے عوام اور سیکورٹی فورسز کے درمیان بہترین ہم آہنگی اور اعتماد سازی کے ساتھ ساتھ دینی مدارس اور دینی طالب علموں کی حوصلہ آفزائی کے اقدامات پر روشنی ڈالئی گئی۔ امتیاز خان کی خدمات کے اعتراف میں صدر سعید بادشاہ اور دیگر سینئر ممبران نے انہیں شیلڈ پیش کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل امتیاز علی خان نے کہا کہ انہوں نے مہمند ایجنسی کے پسماندہ عوام کی مشکلات کی حل اور دینی مدارس علماء کرام کی حوصلہ آفزائی کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ اپنی ڈیوٹی اور پسماندہ لوگوں کی خدمت رضائے الہٰی کی پیروی سمجھ کر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بائیزئی سب ڈویژن میں عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد سازی اور ہم آہنگی نیک شگون ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی اگر ان کی طرف سے کوئی کوتاہی یا کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میڈیا کے ذریعے میں ان لوگوں سے معافی کا خواستگار ہوں۔ اور میں مہمند ایجنسی سے ناقابل فراموش یادیں لیکر جا رہا ہوں۔ اور مہمند ایجنسی کی تعمیر و ترقی کیلئے ہمیشہ دعا گو رہونگا۔