روہت شرما نے کرکٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے انوکھی تجویز دے دی

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے تجویز پیش کردی۔
روہت شرما نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی 80 یا 90 میٹر کا چھکا مارتا ہے تو اسے 8 رنز ملنے چاہئیں جبکہ 100 میٹر سے زیادہ کے لمبے چھکے پر 10 رنز ملنے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ اتنا دور چھکا مارنے کا کچھ تو فائدہ ہونا چاہیے، باؤنڈری کے پاس یا دور مارنے سے صرف 6 رنز ہی ملتے ہیں۔
بھارتی ٹیم کے کپتان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کرس گیل اور پولارڈ جیسے کھلاڑی اتنے لمبے چھکے مارتے ہیں اور ہم لوگ چھوٹے چھکے مارتے ہیں اس لیے یہ ناانصافی ہے۔