بجلی چوروں، نادہندگان کیخلاف آپریشن، تنصیبات بھی ضبط

  بجلی چوروں، نادہندگان کیخلاف آپریشن، تنصیبات بھی ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوزرپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)شجاع آباد، لودہراں، پاکپتن اور رحیم یار خان کے ٹف ایریاز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ جوائنٹ آپریشن میں میپکو افسران اور رینجرز کمانڈر کی سربراہی میں میپکو ٹیموں، رینجرز اور پولیس فورس نے حصہ لیا۔ میپکو میاں چنوں، وہاڑی، رحیم یار خان اور چشتیاں ڈویژن میں ڈسکو سپورٹ یونٹ  کی کاروائیوں میں ایک روز میں 118 افراد ڈائریکٹ تاروں اور میٹروں میں خرابی کر کے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔میاں چنوں سے 2 بجلی چور موقع سے گرفتار کر لئے گئے(بقیہ نمبر26صفحہ7پر)

، 47 میٹرز اور ہزاروں میٹر ایل ٹی کنڈکٹر بھی اتار لیا گیا۔ 2 کروڑ 11 لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری پر 12 بستیوں اور کاشتکاروں کے ٹرانسفارمرز اتارے گئے۔بجلی چوروں کا قلع قمع کرنے اور قابو پر پانے کے لئے میاں چنوں اور رحیم یار خان کے نو گو ایریاز سمیت 14 مقامات سے ایل ٹی لائنیں اتار لیں۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو خانیوال سرکل ساجد حسین گوندل، ایکسین میاں چنوں ڈویژن بابر علی گجر اور رینجرز کمانڈر کی سربراہی میں میپکو، رینجرز اور مقامی پولیس فورس کی  ٹیموں نے آپریشن میں حصہ لیا۔میاں چنوں فرسٹ، سیکنڈ، انڈسٹریل اسٹیٹ اور تلمبہ سب ڈویژنوں کے مختلف علاقوں میں کئے گئے آپریشن کے دوران 18کنڈیاں، گھریلو اور ٹیوب ویلوں سمیت 47میٹرز، 1000میٹر ایل ٹی کنڈکٹراتاراگیااور 26لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری کی شرح پر قابوپانے کے لئے چک 112/15-Lکے چک بہارکالونی کی لائن بند کردی گئی۔ بجلی چوری کرنے والے 2افراد کو موقع سے گرفتار کیا  

وزیراعظم کا یواین جنرل اسمبلی میں خطاب، ایم پی اے اجمل چانڈیہ کا شہباز شریف کو خرا ج تحسین، پاکستان  کشمیر فلسطین کا مقدمہ ہر جگہ لڑے گا، پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن کا ردعمل

مظفرگڑھ(خبرنگار)ممبرصوبائی اسمبلی وپارلیما ر نی سیکرٹری برائے ہار ایجوکیشن اجمل خان چانڈیہ کا وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے اقوام متحدہ جنرل سے خطاب کو زبردست خراج تحسین وزیر اعظم شہبا ز شریف نے بھارت کو جارحیت کامنہ توڑ پیغام دیکر جرات مندانہ اقدام کیا، ہر(بقیہ نمبر20صفحہ7پر)

 پاکستانی کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی اجمل خان چانڈیہپاکستان اہل کشمیر اور فلسطین کے ساتھ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستان مسلم ن کی حکومت نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ ہر عالمی فورم پرپیش کیا ممبرصوبای اسمبلی وپارلیمارنی سیکرٹری برائے ہار ایجوکیشن اجمل خان چانڈیہنے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ جنرل سے خطاب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہیاجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے اہل فلسطین کا مقدمہ شاندار طریقے سے پیش کیا۔