بالی ووڈ کی فلم "اینیمل "نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

بالی ووڈ کی فلم "اینیمل "نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
بالی ووڈ کی فلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور کی فلم "اینیمل" نے بہترین فلم کا آئیفا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ 

 ابو ظہبی میں ہونے والی شاندار آئیفا ایوارڈز 2024 کی تقریب میں بھارتی فلمی صنعت کی چند بڑی شخصیات نے شرکت کی، اس تقریب میں رنبیر کپور کی فلم "اینمل" نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا اور چھ بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے، جب کہ شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی نے بالترتیب"جوان" اور "مسز چیٹرجی ورسز ناروے" کے لیے بہترین اداکار اور اداکارہ کے اعزازات حاصل کیے۔ہدایت کاری میں ودھو ونود چوپڑا کو "12th فیل" کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ملا۔ خصوصی ایوارڈز میں ہیمامالنی کو بھارتی سنیما میں ان کی شاندار خدمات پر" آؤٹ سٹینڈنگ اچیومنٹ ان انڈین سنیما "ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جبکہ عالیہ اگنی ہوتری کو سال کی بہترین نووارد اداکارہ کا اعزاز ملا۔تقریب میں فلمی ستاروں کی یادگار پرفارمنسز دیکھنے کو ملیں، جن میں شاہد کپور، وکی کوشل اور کرتی سینن نے شاندار رقص کا مظاہرہ کیا۔

مزید :

تفریح -