افکار رضا سیمینار نام نہاد روشن خیالی کا راستہ روکے گا،اشر ف جلالی

افکار رضا سیمینار نام نہاد روشن خیالی کا راستہ روکے گا،اشر ف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپیشل رپورٹر)سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمداشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ افکار رضا سیمینار بد عقیدگی ، الحاد اور نام نہاد روشن خیالی کا راستہ روکنے کےلئے سنگ میل ثابت ہو گا قوم کی سب سے پہلی اور بنیادی ضرورت قرآن و سنت کی تعلیمات ہیں ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے میڈیکل سکیم لاہور میں 10 مئی بروز ہفتہ بعد نماز عشاءلطیف شادی ہال شیلر چوک شالیمار لاہور میں منعقد ہونے والے تیسرے افکار رضا سیمینار بعنوان حقائق معراج النبی ﷺ کے سلسلہ میں تحریک صراط مستقیم پاکستان لاہور اور صراط مستقیم علماءکونسل کے مشترکہ اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان کے لئے افواج پاکستان کا سب سے مرکزی کردار ہے افواج پاکستان دہشت گردی کے خلافجس حوصلہ اور بہادی سے لڑی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی امریکی فوج میں خود کشی کا رواج ہے مگر پاکستانی فوج میں ایسا کبھی نہیں ہوا افواج پاکستان پر تنقیدپاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے اکھنڈ بھارت کی سوچ نے فوج کو متنازعہ بنانے کےلئے طوفان برپا کر رکھا ہے ۔قوم جذبہ حب الوطنی سے اس سازش کو ناکام بنا دے ۔ اجلاس میں علامہ پیر سید اصغر علی شاہ ، مولانا قاری فرمان علی جلالی ، مولانا محمد مرتضی علی ہاشمی ، مولانا محمد سلیم رضوی ، مولانا محمد عبد الکریم جلالی ،مولانا محمد یونس قادری نے شرکت کی ۔