جنوبی وزیرستان: امن کمیٹی دفتر کے قریب دھماکے کے 3 زخمی دم توڑگئے، اموات 12 ہوگئیں

جنوبی وزیرستان: امن کمیٹی دفتر کے قریب دھماکے کے 3 زخمی دم توڑگئے، اموات 12 ...
جنوبی وزیرستان: امن کمیٹی دفتر کے قریب دھماکے کے 3 زخمی دم توڑگئے، اموات 12 ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وانا (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں امن کمیٹی کے دفترکے قریب بم دھماکے کے 3 زخمی دم توڑگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب 3 روز قبل ہونے والے بم دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال وانا میں دھماکے میں زخمی ہونے والے 18 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔
واضح رہے 3 روز قبل ہونے والے دھماکے میں امن کمیٹی کا دفتر مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔