کیانی اور منڈل سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب ، دشمن کو خاموش کروا دیا گیا

کوٹلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیانی اور منڈل سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کو خاموش کروا دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ گزشتہ شب بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی، 29اور30اپریل کی درمیانی شب بھارت نے ایل او سی پر سیز فائرنگ کی خلاف ورزی کی،بھارت کی جانب سے کیانی اور منڈل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی،بھارت نے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا،مؤثر جواب سے دشمن کو خاموش کروا دیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ پاک فوج کے مؤثر جواب سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔