امدادی سامان کے 2 ٹرکوں پرمتاثرین نے دھاوا بول دیا
ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) امدادی سامان کے 2 ٹرکوں پر متاثرین نےدھاوا بول دیا۔
انتظامیہ کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بدنظمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں بھوک پیاس کے ستائے متاثرین نے امدادی ٹرکوں پر حملہ کردیا اور سامان ساتھ لےگئے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ امدادی سامان ضلعی انتظامیہ کی جانب سےتقسیم کیلئےلایا گیا تھا۔
ڈیرہ مراد جمالی میں سیلاب اوربارشوں سے متاثرہ افرادکا صبرکاپیمانہ لبریزہوگیا
— Faryal Masood (@masood_faryal) August 30, 2022
بھوک وافلاس کے ستائےہوئے متاثرین نے راشن کےآنے والے دوٹرکوں کو لوٹ لیاگیا
متاثرین اپنےجان کی پرواہ کئےبغیرٹرکوں پرچڑھ گئے @OfficialDGISPR#FloodsInPakistan pic.twitter.com/64JxPsEbvm
دوسری جانب ہنگو کے شہری سلیمان خان نے بیٹے کے ولیمے کے لیے جمع 3 لاکھ روپے سیلاب زدگان کے نام کردیے۔