دوسرا ٹیسٹ، شاہین شاہ آفریدی سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے 

دوسرا ٹیسٹ، شاہین شاہ آفریدی سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آئی این پی) بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کر دیاگیا،قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے شاہین شاہ آفریدی کو راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے کی تصدیق کی ہے،شاہین شاہ آفریدی جو پہلے ٹیسٹ کے بعد بیٹے کی پیدائش پر کراچی آئے تھے انہوں نے راولپنڈی میں اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے تاہم وہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

،جیسن گلیسپی نے بتایا کہ شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں، ہم چاہتے ہیں شاہین اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں، شاہین آفریدی کے ساتھ اظہر محمود کام کر رہے ہیں، شاہین آفریدی تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیل رہے ہیں، جیسن گلیسپی نے بتایا کہ عامرجمال فٹنس کلیئرنس نہیں کر پائے،ہیڈ کوچ قومی ٹیسٹ ٹیم نے مسٹری اسپنر کے حوالے سے بتایا کہ ابرار احمد کو 12رکنی اسکواڈ میں کنڈیشنرکو دیکھ کر شامل کیا گیا ہے۔

  

واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 46 گیندوں پر 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، رضوان کی دھواں دھار اننگز میں 4 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔